ملتان: خرم نواز گنڈاپور کی سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی سے ملاقات
ملتان (24 فروری2019ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین قاری ناصر میاں خان نقشبندی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی اور صاحبزادہ معصوم میاں حامد نقشبندی سے سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری احمد میاں خان نقشبندی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ قاری احمد میاں خان نقشبندی کی دینی، مذہبی، سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی تحفظ ناموس رسالت کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری۔ آپ اتحاد امت کے عظیم داعی تھے۔ آپ کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔ تحریک منہاج القرآن دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے۔
صاحبزادہ قاری ناصر میاں نقشبندی نے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نمایاں علمی، فکری اور اصلاحی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پرتحریک منہاج القرآن ملتان اور انجمن جانثارانِ پیر طریقت کے قائدین رکن الدین ندیم حامدی، حافظ منظورالہی قریشی، ثمر حامدی، مخدوم شہباز شاہ ہاشمی، رائو محمد عارف رضوی، احسان سعیدی، سجاد نقشبندی، خالد محمود، اورنگ زیب رضا، حاجی ارشد، احسان رمضان ایڈووکیٹ، ارشد قادری، قاری سیف الرحمن، محمد تسلیم عطاری، فیاض حامدی، غلام حسین فریدی، عرفان حامدی، شکیل حامدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے ملتان کے بے تاج بادشاہ مولانا حامد علی خان کے مزار پر بھی حاضری دی۔
تبصرہ