قائد ڈے کی قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی کیلئے مختلف جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری آصف اللہ رکھا کی قیادت میں وفدنے مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین و رہنماوں کو قائد ڈے کی قرآنی انسائیکلو پیڈیا تقریب رونمائی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ناصر شاہ، راشد ربانی، جماعت اسلامی کے قائدین ڈاکٹر معراج الھدیٰ، حافظ نعیم الرحمن سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 17 فروری سندھ بوائے اسکائوٹس آڈیٹوریم میں منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک نے پیپلز پارٹی کے رہنماء راشد ربانی سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے دعوت نامہ پیش کیا۔ وفد میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، شاہد راجپوت، سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک سید ظفر اقبال شاہ، عطاء الرحمان ہاشمی، ثاقب نوشاہی و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیاسی قائدین نے کہا معتدل معاشرے کے قیام اور تعلیم کے میدان میں تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا غیر معمولی کام ہے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی علمی شخصیات ہمارا علمی سرمایہ ہیں اور پاکستان کا فخر ہیں۔
تبصرہ