’’ناموں کے بغیر ایف آئی آر انصاف کا قتل عام ہے‘‘ خرم نواز گنڈاپور کی سانحہ ساہیوال کے مقتول محمد خلیل کے اہلخانہ سے تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ساہیوال کے واقعہ میں سیکورٹی اہلکاروں کے فائرنگ سے قتل ہونے والے خاندان کے گھر چونگی امرسدھو گئے، اس موقع پر انہوں نے مہر محمد خلیل کے بھائی محمد جلیل سے اظہار تعزیت کیا اور واقعہ کو بدترین ظلم و بربریت قرار دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے خرم نواز گنڈاپور نے مقتولین کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور مہر خلیل اور ذیشان دونوں خاندانوں کیساتھ اظہار افسوس بھی کیا۔
Offering condolences and Fateha with Muhammad Jalil who is the brother of Muhammad Khalil who was killed along with his wife and 12 year old daughter Areeba, in Sahiwal yesterday. The family is devastated and so are all the people living in the locality. pic.twitter.com/Zy2IQNcdf4
— Khurram Nawaz Gandapur (@GandapurPAT) January 20, 2019
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے نام ایف آئی آر سے نکلوانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حمزہ شہباز خود بے گناہوں کے قاتل اور درندے ہیں وہ ساہیوال واقعہ پر بیان بازی کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟ قاتل شریف خاندان نے تو ماڈل ٹاؤن سانحہ میں ملوث افسروں اور اہلکاروں کو نہ صرف تحفط دیا بلکہ ترقیاں دیں اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزائیں مل جاتیں تو ساہیوال میں بے گناہ نہ مرتے۔
تبصرہ