جہانگیر ترین کی ڈاکٹر طاہرالقادی سے ملاقات
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، جہانگیر ترین نے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کی دونوں رہنماؤں میں پی پی 168 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے آئین و قانون کے مطابق حکومت مظلوموں کا ساتھ دے گی حصول انصاف کے لیے غیر جانبدار شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔ عدالتوں کے ذریعے انصاف کے حصول کے لیے ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں تحریک انصاف کی حکومت انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور بھی شریک تھے۔
تبصرہ