سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا عبرتناک انجام دنیا دیکھے گی: غلام علی خان
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما غلام علی خان نے سابق امیدوار برائے ویلی 4 سید اشتیاق بخاری سے ملاقات کی۔ انہوں نے سید اشتیاق بخاری کو گلریز سوسائٹی کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارک باد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا عبرتناک انجام دنیا دیکھے گی۔
عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جو اپنے شہید کارکنوں کی جنگ مسلسل لڑ رہے ہیں اور قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک جنگ جاری رہے گی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے کارکنوں کو صرف امن کی تعلیم دی ہے، کوئی خوف یا لالچ نہ انہیں ڈرا سکتا ہے نہ جھکا سکتا ہے۔ سانحہ کے ماسٹر مائنڈ کی رسوائی ابھی ابتداء ہے، بے گناہوں کا خون بہانے والے اس دنیا میں بھی سزا بھگتیں گے اور آخرت میں بھی ان قاتلوں سے بہائے جانے والے معصوم خون کے قطرے قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
تبصرہ