پاکستان عوامی تحریک کا مصور پاکستان سیمینار گلشن اقبال میں ہو گا
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے ترجمان الیاس مغل نے کہا ہے کہ علامہ اقبال مسلم امہ کے ہیرو ہیں، انکی خدمات صدیوں یاد رہیں گی۔ اقبال ڈے کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کا مرکزی سیمینارمصور پاکستان 9 نومبر کو بعد نماز مغرب صوبائی سیکرٹریٹ شہید تنویر قریشی ہال میں ہو گا۔ سیمینار کی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین کریں جبکہ مہمانان خصوصی پروفیسر حبیب الرحمان، ممتاز علمی شخصیت محمد علی سید ہونگے۔ سیمینار سے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر مشتاق صدیقی، راؤ کامران محمود سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
تبصرہ