یوم دفاع پر عوامی تحریک کے وفد کی یادگارِ شہداء پر حاضری
سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں پر مشتمل وفد نے شہدائے 6ستمبر کی یادگاروں مناواں، باٹا پور اور جلو موڑ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور حاضری دی۔#ہمیں_پیار_ہے_پاکستان_سے pic.twitter.com/dLp8vHRYQt
— PAT (@PATofficialPK) September 6, 2018
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں عوامی تحریک کے رہنماؤں میاں ریحان مقبول، سہیل احمد رضا، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول، اشتیاق حنیف مغل، طیب ضیاء و دیگر نے شہدائے 6 ستمبر کی یادگاروں مناواں، باٹا پور، جلو موڑ پر حاضری دی، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی، شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے خصوصی دعا کی۔
تبصرہ