عوامی تحریک کراچی کے قائدین کا دورہ ملیر اور اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے قائدین نے ضلع ملیر کا دورہ کیا اور شیر پاؤ کالونی ضلعی دفتر میں ضلع ملیر کے قائدین سے ملاقات اور اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود، آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی نے کہا نظریاتی کارکن تحریکو ں کا سرمایہ ہوتے ہیں پی اے ٹی کے کارکنان کی مثال نہیں ہماری جدوجہد کا زمانہ معترف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں جسکا فائدہ براہ راست عوام کو ہو۔ عوام سب سے پہلے ہمارے منشور میں شامل ہے عوامی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ قائدین و کارکنان عوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی کیلئے عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں انکی رہنمائی کریں اور ہر مشکل میں انکے ساتھ کھڑے ہوں۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کی جانب سے ضلع ملیر کو بہترین سیاسی، سماجی، عوامی سرگرمیوں پر بہترین ضلع قرار دیتے ہوئے ضلع ملیر کو شیلڈ دی گئی جبکہ ضلع ملیر کے آرگنائزر فخر زمان کو بہترین سیاسی کارکردگی پر انفرادی شیلڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ضلع ملیر کے جنرل سیکرٹری راجہ غلام خالق نے صوبائی قیادت کا ضلع ملیر آمد پر شکریہ ادا کیا اور اپنی ہر ممکن تعائون کا یقین دلاتے ہوئے کہا پاکستان عوامی تحریک ضلع ملیر سربراہ پاکستان عوامی تحریک کی قیادت میں عوامی حقوق، اصلاحات اور احتساب کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے قائدین ڈاکٹر شہزاد قریشی، عطاء الرحمان ہاشمی، رضوان سعیدی، الیاس مغل، عدنان رئوف انقلابی، آصف اللہ رکھا، بیت اللہ محسود، شہزاد جلیل، علامہ طاہر شاہ، بشیر خان مروت، خالد محمود سمیت پاکستان عوامی تحریک ضلع ملیر صوبائی حلقوں کے قائدین بڑی تعداد موجود تھی۔
تبصرہ