وہاڑی: خرم نواز گنڈاپور اور عوامی تحریک کے مرکزی وفد کا محمد اقبال شاہ نیکو کارہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر سنٹرل پنجاب پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، سردار شہزاد ڈوگر، مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف نے پاکستان عوامی تحریک وہاڑی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور لائف ممبر منہاج القرآن محمد اقبال نیکوکارہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے گڑھا موڑ جا کر تعزیت کی ہے۔
مرکزی قائدین کا وفد اظہار تعزیت کے لیے چک نمبر 116 ڈبلیو بی گیا، جہاں محمد اقبال شاہ نیکو کارہ کی وفات پر ان کے بھائی منور اقبال شاہ اور مرحوم کے بیٹے زین اقبال سے اظہار تعزیت اور اظہار افسوس کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سی ای سی افضال بھٹی، ضلعی امیر تحریک بشیر بھٹی، صدر PAT وہاڑی، ملک نور محمد کھنڈ، رانا قمر شہزاد، عزیز احمد ٹیپو، چوہدری ضمیر اکبر جٹ، فاروق چیمہ، جاوید وڑائچ، چوہدری عابد جٹ، شفقت شاہ، ثمر شاہ، عباس شاہ، ایوب علی طاہر، شفقت پھل، محمد اکرم شاہد اور دیگر رشتہ دار اورکارکنان بھی موجود تھے ۔ وفد نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
تبصرہ