ڈاکٹر طاہرالقادری کا دورہ پورپ، عوامی تحریک یورپ کا اجلاس کوپن ہیگن میں ہو گا
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری یورپ کے دو ماہ کے دورے پہ جرمنی کے شہر برلن پہنچے۔ دورہ میں فرینکفرٹ کا وزٹ بھی شیڈول ہے، جرمنی کے بعد وہ ناروے کے شہر اوسلو اور سویڈن کے شہروں مالمو اور سٹاک ہوم کا دورہ مکمل کرکے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن پہنچیں گے جہاں وہ تین روزہ امن کیمپ میں شریک ہونگے۔ اس کیمپ میں سکنڈے نیویا ممالک سے علم کے متلاشی چار سو افراد بھی شریک ہونگے۔ اسکے بعد وہ عوامی تحریک یورپ سے میٹنگ کریں گے جس میں تمام یورپین ممالک کے عوامی تحریک کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شامل ہونگے اور آئندہ لائحہ عمل پہ مشاورت ہوگی۔
اسی روز اسکالرز فورم سے بھی ملاقات بھی ہو گی، جس میں یورپ بھر کی منہاج القرآن کے علما شامل ہونگے۔ بعد ازاں وہ ہالینڈ جائیں گے جہاں تین روزہ ایک اور امن کیمپ ہوگا جس اخلاقی تربیت حاصل کرنے کے لیے یورپ بھر سے مسلمانوں کی نوجوان نسل شریک ہوگی۔ اس دورے کا آخری اسٹیشن فرانس ہوگا جہاں یورپ کا دورہ احتتام پذیر ہو گا۔
تبصرہ