پاکستان عوامی تحریک ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری پیر محمد اقبال شاہ نیکوکارہ انتقال کر گئے
پاکستان عوامی تحریک ضلع وہاڑیکے جنرل سیکریٹری پیر محمد اقبال شاہ نیکوکارہ انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، پاکستان عوامی تحریک کے صدر خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی قیادت نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم کے اِیصالِ ثواب کیلئے قل خوانی 16 جولائی 2018 کو صبح 9 بجے چک نمبر 116 ڈبلیو بی وہاڑی میں ہو گی۔
اس سے پہلے نماز جنازہ گڑھ موڑ چک نمبر 116 ڈبلیو بی میں ادا کی گئی، جس میں پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے قائدین و کارکنان سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
تبصرہ