چکوال: پاکستان عوامی تحریک کے راہنما ظہیر مغل اور بشیر احمد کی والدہ کی رسم قل
پاکستان عوامی تحریک کے راہنما ظہیر مغل اور بشیر احمد کی والدہ کے قل شریف محمدی مسجد انوار آباد میں ادا کی گئی اس موقع پر سوگواران کے علاوہ اہل محلہ، برادری اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیدارن کے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ غلام قادر نے حا صل کی۔ سعید احمد چغتائی اور حافظ غلام قادر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ جس کے بعد منہاج القرآن علماء کونسل حافظ محمد خان کی مرحومہ کی دینی اور سیاسی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے لئے بڑی خدمات سرانجام دیں اور وہ کونسلر بھی رہ چکی تھیں۔
پروگرام میں قاری غلام اصغر کے ختم پڑھا اور آخر میں خطیب جامع مسجد شیشہ والی انوار آباد حافظ سیالوی صاحب نے دعا کروائی۔ پروگرام کی نقا بت کے فرائض توقیر مغل نے سرانجام دئیے جبکہ آخر میں ظہیر مغل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ