جموں و کشمیر: عوامی تحریک عباس پور کے زیراہتمام ’فروغِ رواداری‘ اجلاس
جموں و کشمیر عوامی تحریک عباس پور LA-17 و جملہ فورمز عباس پور کے زیراہتمام 21 جون 2018ء کو ’فروغِ رواداری‘ کے عنوان سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جموں کشمیر عوامی تحریک کے صدر محمد منصور خان، سینئر نائب صدر سردار اعجاز سدوزئی، سردار نجم الثاقب، فیصل محمود اور سردار ظفیر سمیت عوامی تحریک کے کارکنان اور سماجی و سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار منصور خان کا کہنا تھا کہ سماجی رواداری کو سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں سمجھا جا سکتا ہے۔ ریاستِ مدینہ میں متعارف کروایا گیا رواداری کا جذبہ آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ساری دنیا مین فروغِ رواداری کے لیے کوشاں ہیں۔ اجلاس سے دیگر مقررین بھی خطاب کیا۔ اجلاس کے اختتام پر جموں و کشمیر عوامی تحریک کی قیادت سے کارکنان نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
تبصرہ