عوامی تحریک چکوال کے وفد کی عیدالفطر پر شہید انقلاب حافظ محمد رضوان شہید کی قبر پر حاضری
عیدالفطر کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک چکوال کے ایک وفد نے نواحی گائوں کوٹ چوہدریاں میں سانحہ ماڈل ٹائون کے شہید حافظ رضوان شہید کی قبر پر حاضری دی۔ وفد میں حاجی عبد الغنی، جہانگیر حسین، ساجد حسین اعوان، توقیر مغل، حماد ارشد، اعجاز اگرال، وقار یونس، حاجی محمد صابر، توقیر مغل کے علاوہ دیگر راہنما بھی شامل تھے۔ ان کے علاوہ حافظ رضوان شہید کے والد خان محمد، معززین علاقہ اور دیگر افراد بھی اس موقع پر شامل تھے، انہوں نے قبر پر تلاوت کلام پاک نعت مصطفی ﷺ اور دورد شریف پڑھا، چادر چڑھائی اور گل پاشی بھی کی۔
عوامی تحریک چکوال کا وفد حافظ محمد رضوان شہید کے گھر بھی گیا اور لواحقین کے لئے عید گفٹ پیش کیے۔ وفد نے کوٹ چوہدریاں میں تحریک کے دیگر کارکنوں اور راہنمائوں سے ملاقات کی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ دہرایا کی چیف جسٹس صاحب آپ نے وعدہ کیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے جو بھی کیس ہائی کورٹ میں ہیں 15 دنوں کے اندر ان کا فیصلہ کیا جائے اور آج اس بات کو 2 ماہ سے زیادہ گذر گئے ہیں لیکن ابھی تک فیصلہ نہیں۔
وفد نے علاقہ وروال کا بھی دورہ کیا اور پاکستان عوامی تحریک کے دیرینہ کارکن محمد اشفاق کی قبر پر بھی گئے، جنکا کچھ عرصہ پہلے ایکسیڈنٹ میں انتقال ہو گیا تھا، وفد نے ان کی قبر پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر محمد اشفاق کے گھر پر بھی وفد گیا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ بعد ازاں اعجاز اگرال کے والد کی قبر پر بھی حاضری دی گئی۔
تبصرہ