جمّوں کشمیر عوامی تحریک عباس پور کے وفد کی سردار منصور احمد خان سے ملاقات
جمّوں کشمیر عوامی تحریک عباس پورLA-17 اور جملہ فورمز عباس پورکے ذمہ داران کی کی جمّوں کشمیر عوامی تحریک کے مرکزی قائدین سے ملاقات ہوئی، وفد میں فیصل محمود، ہارون چوہدری، اصغر قادری، سردار صہیب نے عباس پور کے جملہ تحریکی فورمز کی نمائندگی کی۔
ملاقات میں جمّوں کشمیر عوامی تحریک کے مرکزی قائدین سردار محمّد منصور خان صدر جمّوں کشمیر عوامی تحریک، غلام علی خان صاحب میڈیا کو آرڈینیٹر، سردار افتخار حسین فاروقی چیف کوآرڈینیٹر جمّوں کشمیر عوامی تحریک، سردار اعجاز سدوزئی سینئر نائب صدر جمّوں کشمیر عوامی تحریک، سردار نجم الثاقب سیکریٹری اطلاعات جمّوں کشمیر عوامی تحریک، سردار مجتبیٰ خان آرگنائزر اوورسیز جمّوں کشمیر عوامی تحریک اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں انتخابات کے حوالے سے مختلف امور زیرِ بحث آئے ۔ اِس موقع پر عباس پور کے جملہ تحریکی فورمز کے ذمہ داران کی درخواست پر سردار محمّد منصور خان نے 19 جون 2018 کو عباس پور میں جمّوں کشمیر عوامی تحریک عباس پور LA-17 کے زیرِ اہتمام ہونے والے اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا اور شرکا سے تحریکی و تربیتی حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر شرکاء نے جمّوں کشمیر عوامی تحریک عباس پور ایل کی کارکردگی کو سراہا۔
تبصرہ