پاکستان عوامی تحریک کے 29 ویں یوم تاسیس پر یورپ بھر میں تقاریب
پاکستان عوامی تحریک کا 29 واں یومِ تاسیس یورپ بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر تقاریب میں کیک کاٹے گئے، ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور مہانوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر دیئے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ملک پاکستان میں ایک غیرروایتی انقلابی طرز کی سیاسی تحریک ہے، جو پچھلے 29 سال سے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے سیاسی ویژن نے پاکستان میں ایک انقلاب انگیز سیاسی تبدیلی پیدا کی ہے۔
ناپولی، ساوتھ اٹلی
پاکستان عوامی تحریک ساوتھ اٹلی کے زیراہتمام ناپولی کے مقام پر یوم تاسیس کی تقریب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ انعام کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں قائدین نے شرکت کی اور عوامی تحریک کے سیاسی کردار کو سراہا۔
کوپن ہیگن، ڈنمارک
کوپن ہیگن ڈنمارک میں یہ پروگرام عوامی تحریک ڈنمارک کے صدر چوہدری غلام محی الدین کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں عوامی تحریک یورپ کے جنرل سیکرٹری محمد منیر طاہر نے خصوصی شرکت کی، دیگر مہانوں میں ق لیگ ڈنمارک کے صدر چوہدری شوکت علی، مفتی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی، معروف سماجی راہنما اسلم علی پوری، چئیرمین علی زیب فاونڈیشن حاجی محمد شفیع شامل تھے۔
بریشیا، نارتھ اٹلی
نارتھ اٹلی کے شہر بریشیا میں عوامی تحریک یورپ کے صدر شاہد ملک کی صدارت میں یوم تاسیس کا پروگرام منعقد ہوا جس میں صدر عوامی تحریک نارتھ اٹلی ارشد کنگ اور جنرل سیکرٹری قادر درویش سمیت متعدد اہم سماجی اور سیاسی راہنما شامل شریک ہوئے۔
اس موقع پر شاہد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ورکرز کنونشن اشرافیہ کو پیغام ہیں کہ اب لوٹ مار کا کھیل زیادہ دیر نہیں چلنے دیا جائے گا، اور نہ عوام کے حقوق پر شب خون مارنے کا عمل زیادہ دیر تک جاری رہ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں عوام بھوک، افلاس سے تنگ آکر ڈاکے، چوری اور لوٹ مار کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانا، امن و امان فراہم کرنا ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے مگر ہمارے حکمران اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کلیتاً ناکام ہو چکے ہیں۔
ایتھنز، یونان
پاکستان عوامی تحریک یورپ کے پلیٹ فارم یوم تاسیس کے سلسلہ میں یونان کا بڑا پروگرام ایتھنر ریندی کے مقام پر ہوا، جس میں یونان بھر سے مذہبی، سماجی اور سیاسی جماعتوں کے افراد اور سربراہان نے خصوصی شرکت کی، مہمانوں میں صدر مہریہ نصریہ ٹرسٹ امتیاز عالم جعفر، صدر اسلامک فورم، متوسط علی شاہد، صدر پاک کشمیر ویلفئر سوسائٹی راجہ زبیر جرال اور صحافیوں ظفر اقبال ساہی، میاں صفدر جاوید سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لاکورنیو، فرانس
فرانس میں عوامی تحریک کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب لاکورنیو میں منعقد ہوئی، جس میں محمد سلیم خان کنوئنیر پاکستان عوامی تحریک اور چوہدری اعظم صدر منہاج القرآن فرانس نے صدارت کی۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے رفقاہ و وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی بھی شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین میں راو خلیل احمد، رازق حسین گجر، علامہ حسن میر قادری، چوہدری ظہیر گجر نے اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی تحریک کی سیاسی کاوشوں کو سراہا۔
رپورٹ۔ محمد منیر طاہر
تبصرہ