پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام مزدور سیمینار
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن پی پی 62 فیصل آباد کے زیراہتمام لیبر ڈے کی مناسبت سے مزدور سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق نے کی۔ ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، میاں آصف عزیز، رانا کرامیت علی، سہیل مقصود، حافظ سرفراز احمد، احمد کرامت اور اظہر اقبال نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔
اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ انجینئر نجم رفیق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کی بحالی کی تحریکیں عملی طور پر موثر نہیں، منہاج القرآن و عوامی تحریک نے ہمیشہ مزدور کے حقوق کی بحالی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام نے مزدور کے حقوق کو پامال کر رکھا ہے، آج معاشرے میں معاشی استحکام پیدا کرنے کے لیے مزدوروں کو ان کا حق دینا ہوگا۔
تبصرہ