میلان میں عوامی تحریک یورپ کا سالانہ اجلاس، ورکنگ پلان پر نئی حکمت عملی تیار
(محمد منیر) اٹلی کے شہر میلان میں عوامی تحریک یورپ کا دو روزہ سالانہ اجلاس اختتام پزیر ہو گیا، اجلاس کی صدارت عوامی تحریک یورپ کے صدر ملک شاہد اور سیکرٹری جنرل محمد منیر طاہر نے کی۔ افتتاحی سیشن میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے شرکا سے گفتگو کی انکی خدمات کو سراہا اور آئندہ حکمت عملی کے لیے اہم راہنمائی دی۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے تمام یورپین ممالک کے صدور نے اپنی سابقہ کارکردگی پیش کی، پہلے دن کے اجلاس کے اختتام پہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے تمام صدور اور جنرل سیکرٹریز سے گفتگو کی اور انکے کام پہ خوشی کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دوسرے اور آخری روز یورپ میں عوامی تحریک کے لائحہ عمل اور ورکنگ پلان کے حوالے سے آئندہ دو سالہ حکمت عملی تیار کی گئی۔ جس میں یورپ میں ورکرز کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھے کرنے پر مشاورت ہوئی اور اہم فیصلے لیے گئے۔ شرکا میںیونان کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق، یونان کی الف سینا تنظیم کے صدر رخسار احمد، جرمنی کے صدر مقصود اکرام اور نائب صدر خضر حیات تارڑ، ساؤتھ اٹلی کے صدر راجہ انعام، جنرل سیکرٹری طاہر محمود، ڈنمارک کے جنرل سیکرٹری، نارتھ اٹلی کے صدر ارشد کنگ اور جنرل سیکرٹری قادر درویش نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پہ میزبان باڈی کی جانب سے سوئٹرزلینڈ کے بارڈر پہ خوبصورت جھیل کومو کی سیر کروائی گئی، جس کے بعد عوامی تحریک یورپ کی وفد نے میلان کے مقامی ہسپتال میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے صدر کی عیادت کی۔
تبصرہ