مزدور کی کم از کم تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے: پاکستان عوامی تحریک کراچی
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ لیبر ونگ کے صدر سہیل رضا، عوامی فرنٹ PIA کے رہنماء بشیر خان مروت، عوامی فرنٹ پاکستان ریلوے کے رہنماء ارشد ایوب، عوامی فرنٹ اسٹیل ملز کے قائدین نے PAT لیبر ونگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم مئی ان مزدوروں کے نام ہے جو افلاس و غربت میں دربدر پھر رہے ہیں۔ جو مزدور دوسروں کے گھر تعمیر کرتے ہیں انکے اپنا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔ مزدور کے استحصال سب سے زیادہ نام نہاد جمہوری حکومتیں کرتیں ہیں۔ حکومتیں مزدوروں کو انکا حق دیتی ہیں نہ جاگیردوروں اور سرمایہ داروں کے مظالم سے نجات دلاتی ہیں صنعت کار مزدوروں کا استحصال کرتے ہیں مگر لیبر کو سستا معیاری جلد قانونی تحفظ میسر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے ارٹیکلز جن میں محنت کشوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے حکومتیں انکی خلاف ورزی کرتیں ہیں۔ کرپٹ نظام میں صنعت کار امیر سے امیر تر اور مزدور غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ آئین کی دفعہ 38 کے تحت قائم سماجی تحفظ کے ادارے اپنی ذمہ دارایاں پوری نہیں کر رہے۔ خوشحالی صرف یوم مئی منانے سے نہیں بلکہ مزدوروں کو انکا حق دینے سے آئے گی۔
عوامی تحریک اور دیگر قائدین نے مطالبہ کیا مزدور کی تنخواہ کم ازکم ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے۔ مزدوروں کا استحصال اور بچوں سے مزدوری بندکی جائے یکساں اجرت کے قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے۔ ملک سے سرمایہ دارانہ نظام، ودیروں کا ستحصالی تسلط کا خاتمہ کیا جائے۔ ملک بھر کے مزدور طبقے کو بجلی، گیس، اور میڈیکل، اشیائے صرف میں خصوصی رعایت کا قانون بنایا جائے۔ بچوں سے مزدوری، محنت مشقت بند کرائی جائے اور اس قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کو اقتدار ملا تو مزدور کو منافع میں شریک کار کا قانون بنائے گی اور تمام ضروریات زندگی کی اشیاء پچاس فیصد ڈسکائونٹ پر لیبر کیلئے مہیا کرائے گی۔ مزدوروں کیلئے خصوصی پیکج کا کاردڑ جاری کیا جائے گا۔
تبصرہ