عوامی تحریک کی منزل اقتدار نہیں کرپٹ نظام کی تبدیلی ہے: مشتاق صدیقی
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی، عطاء الرحمان ہاشمی اور الیاس مغل نے ضلع ملیر کا دورہ کیا اور شیر پائو کالونی میں پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق صدیقی نے اعلان کیا کہ پاکستان عوامی تحریک الیکشن 2018 نظام بدلو منشور کے تحت حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا نظام بدلے گا تب پاکستان بدلے گا کرپٹ ٹولہ تبدیلی نہیں لا سکتا۔ عوامی تحریک کی منزل اقتدار نہیں کرپٹ نظام کی تبدیلی اور بیداری شعور ہے۔
انہوں نے کہا احتساب، اصلاحات اور پھر انتخابات سے تبدیلی ممکن ہے ورنہ قوم کی امنگوں کا قتل ہو گا۔ قوم رنگ برنگے نعروں سے تنگ آچکے ہیں عوام کو نعروں سے دلچسپی نہیں بلکہ بنیادی مسائل کا حل چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا قوم پر احسان ہے آئین کو قوم کو شعور دیا آج جتنے لوگ نا اہل ہو رہے ہیں یہ اسی بیداری شعور کا ثمر ہے جس کیلئے 2012 سے اب تک ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کراچی میں مینڈیٹ کے دعویداروں نے خوف، ظلم، زیادتی، قتل و غارت کے سوا کچھ نہیں دیا بلکہ اہلیان کراچی کا استحصال کیا ہے۔ اس وقت اہلیان کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ نا قص سوریج سسٹم، پانی کی چوری، کچرے کے انبار اہلیان کراچی کیلئے میئر کراچی کا تحفہ ہے۔ قوم اہل لوگوں کو آگئے لائے۔
تبصرہ