قوم ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو پھانسی کے تختے پر دیکھنا چاہتی ہے: کاشف محمود، رانا رب نواز
پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود اور ناظم رانا رب نواز انجم نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس پر ہیں۔ قوم ماڈل ٹاؤن کے طاقتور قاتلوں کو پھانسی کے تختے پر دیکھنا چاہتی ہے۔ نااہل نواز شریف ذہن نشین کر لیں اللہ نے ان کی دراز رسی کھینچ لی، اب تک جتنی تذلیل ہوئی یہ ابتداء ہے، پاکستان کو لوٹنے والے شریف خاندان کا ٹھکانہ جیل اور مقدر ذلت و رسوائی ہے۔ یہ آئین و قانون کا تقاضا اور خلق خدا کا مطالبہ ہے۔
انہوں نے سابقہ یونین چیئرمین واپڈا ملک محمد رفیق کے صاحبزادے ملک عثمان رفیق کی دعوت ولیمہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹراسد معظم، ملک محمد عمران، میاں سہیل مقصود، غلام محمد قادری، حارث جاوید، ڈاکٹر امتنان احمد، میاں عارف، عابد افضل، ملک احسان، حاجی ندیم اور میاں طارق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ کارکنان اس حوالے سے بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کردیں۔ ہم چوروں، ڈاکوئوں، قاتلوں اور کرپٹ عناصر کا ہر سطح پر بھرپور مقابلہ کریں گے۔ ہماری جدوجہد آئین کی بالادستی اور محکوم عوام کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کیلئے ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس قوم کو آئین کے آرٹیکل 62,63 کا شعور دیا۔ آج ہم پاکستان کی معزز عدلیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے اور دیانتدار قیادت کو سامنے لانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 62 ,63 پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ اس حوالے سے عوام پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عوام جھوٹے وعدے کرکے قوم کو بیوقوف بنانے والوں کو مسترد کردیں۔
تبصرہ