کراچی: پاکستان عوامی تحریک سندھ کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کونسل کا اہم اجلاس صدر PAT مشتاق صدیقی کی زیرصدارت صوبائی سیکرٹریٹ کراچی میں ہوا، اجلاس میں صوبائی، ضلعی اور یوسیز کی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن 2018 اور سانحہ ماڈل ٹائون میں اہم پیش رفت پر غور کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک نے اس سلسلے میں 22 اپریل کو دوبارہ اجلاس طلب کیا ہے جسکی صدارت مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین کریں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں انتظامی بنیادوں پر مزید 35 صوبے پاکستان عوامی تحریک کے منشور میں شامل ہیں۔ ملک میں حقیقی تبدیلی نظام کی تبدیلی اور حقیقت میں مزید صوبوں کی کوئی تحریک چلی تو PAT ساتھ کھڑی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اور قوم کی کسی کو فکر نہیں الیکشن قریب آتے ہی برساتی مینڈک باہر نکلے ہوئے ہیں۔ ہر طرف لوٹوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، ضمیر فروشوں اور موقع پرستوں کی بولیاں لگی ہوئی ہیں۔ ایک جماعت میں لوٹ مار کرنے والے پنچھی دوسری جماعتوں میں لوٹ مار کا راستہ نکالنے اور اقتدار کے مزے لوٹنے کیلئے شامل ہو رہے ہیں۔
تبصرہ