اسلام آباد: عوامی تحریک کی یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی میں شرکت
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے قائدین ترجمان قاضی شفیق، ضلعی صدر ابرار رضا، میر واعظ ترین اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہباز علی عباسی، عرفان طاہر، ملک منظور، ڈاکٹر سلیم، صدیق بٹ، حمزہ بٹ، محبوب الہی، حمزہ منہاج سمیت دیگر کارکنان بھی ریلی میں شریک ہوئے۔
قاضی شفیق، ابرار رضا ایڈووکیٹ اور غلام علی خان نے ریلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر، فلسطین اور برما سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی عالمی سازش کا حصہ ہے۔ امت مسلمہ کے اتحاد کی جتنی ضروت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، مگر افسوس کہ مسلمان حکمران غفلت کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کیا جائے۔
تبصرہ