خرم نواز گنڈاپور کی عوامی تحریک یورپ کے عہدیداروں سے ملاقات
عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عوامی تحریک یورپین ممالک کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آئندہ قومی الیکشن 2018ء بارے اہم ایشوز پر بات چیت اور مشاورت بھی ہوئی۔ عوامی تحریک کے یورپین ایگزیکٹو نے مرکزی سیکرٹری جنرل کو اپنی رائے دی۔
اس میٹنگ میں ماڈل ٹاون کیس پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس حوالے سے چیف جسٹس جناب ثاقب نثار صاحب کے نوٹس کو سراہا گیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے شرکا کو بتایا کہ انہوں نے اس نوٹس کے بعد وکلاء اور کور کمیٹی کا اہم اجلاس بلا لیا ہے اور انصاف کیلئے جدوجہد مزید تیز کی جائے گی۔
تبصرہ