پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین کا ہاکی کلب کا دورہ
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد نے عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود کی سربراہی میں نیپا چورنگی ہاکی کلب کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کورآرڈینیشن سید ظفر اقبال اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک الیاس مغل بھی وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و کوچ اولمپئن حنیف اور ہاکی کلب کے ممبران بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی کھیل کی واپسی پر سیاسی اور عسکری اداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ کراچی میں کامیاب پی ایس ایل امن کا نشان ہمارا پاکستان کی نشانی ہے۔ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اس روشنیاں اور خوشیاں لوٹانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کراچی کی خوشیاں لوٹانے اور امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے عسکری اداروں فوج اور رینجرز کا اہم کردار ہے جمہوری حکومتیں امن امان کی صورتحال کو تسلسل سے قائم رکھیں۔
راؤ کامران محمود نے کہا کراچی میں امن و امان کے قیام میں رینجرز کا کردار ہے رینجرز کی واپسی کا سوچا بھی نہ جائے۔ کراچی کے امن کیلئے پولیس کا سوچا بھی نہیں جا سکتا پویس پر کراچی میں امن قائم کر سکتی ہے یہ ایک بھیانک خواب ہو گا۔ انہوں نے کہا پولیس امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہے جسکی وجہ رشوت اور سیاسی اثر رسوخ ہے۔ جب تک پولیس غیر سیاسی نہیں ہو گی اور رشوت کا بازار ختم نہیں ہو گا اور پولیس کے ادارے میں اصلاح نہیں ہو گی تو پولیس امن و امان کی صورتحال قائم نہیں کر سکتی بلکہ حالات اور تباہی کی جانب جائیں گے۔
تبصرہ