چیف جسٹس صاحب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 14 لاشیں آپکی منصفی کی منتظر ہیں: عوامی تحریک کراچی
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس صدر PAT کراچی سندھ مشتاق صدیقی کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی صورتحال، کراچی کے مسائل، پارلیمانی بورڈ کے قیام، ممبر سازی مہم و دیگر امور پر غور اور حتمی فیصلہ جات کئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق صدیقی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی سانحہ ماڈل پر وہ از خود نوٹس لیں اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے غریب لواحقین کو انصاف دلائیں۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے سانحہ ماڈل کے انصاف کا وعدہ پورا نہیں کیا جبکہ انکا نیشنل ایکشن پلان بھی کرپٹ نظام کے آگے ڈھیر ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا ہمارے ہاں قانون صرف کمزور کیلئے ہے طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں یہ نظام اتنا کرپٹ ہو چکا ہے کہ جوتا مارنے والا اتنا بڑا مجرم ہے وہ جیل میں ہے اور چودہ لوگوں کا قتل عام اتنا معمولی جرم ہے کہ اس کا ایک قاتل بھی جیل جانا کجا گرفتار بھی نہیں ہوا یہ کیسا نظام عدل ہے؟
تبصرہ