عوامی تحریک کراچی کے رہنماء آصف اللہ رکھا کی فاروق ستار سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنماء محمد آصف اللہ رکھا نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء فاروق ستار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے فاروق ستار کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی حدیث پر تصنیف ’’المنہاج السوی‘‘ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی دنیا بھر اور عالم اسلام کے لیے علمی خدمات قابل تحسین ہیں۔
تبصرہ