پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی زیر صدارت پارٹی عہدیداروں کا اجلاس 7 مارچ 2018ء کو ملتان میں ہوا، اجلاس میں چوھدری فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ نااہل شریف سابق وزیراعظم اور اس کا خاندان اپنے کرتوتوں کی وجہ سے اللہ کی پکڑ میں ہے۔ ماڈل ٹاون میں ہونیوالی قتل و غارت گری اور شہداء وزخمیوں کے لواحقین کی آہیں ان کی لے ڈوبی ہیں۔ وہ وقت قریب ہے جب شہداء کے خون کا قصاص ہوگا اور 14 شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔
چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے اور سیاست کو تجارت میں تبدیل کرنے والے نااہل سابق وزیراعظم اور انکے حواری ملک کی سب سے بڑی عدالت کے فیصلے کو ماننے سے انکاری ہیں اور مسلسل عدلیہ کی تضحیک کے مرتکب ہورہے ہیں، جس پر انکی سخت گرفت کرنا ضروری ہے۔ چیف جسٹس قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کا حکم جاری کریں۔ عدالتوں پر حملے کرنے والے آج تک اپنی دولت کا کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے، مگر اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ملک کے سب سے معز زادارے کو بدنام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مروجہ کرپٹ نظام اور فرسودہ نظام انتخابات کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہورہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک آئندہ آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، کارکن الیکشن کے حوالے سے بھرپور تیاری شروع کردیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات رائو محمد عارف رضوی، صوبائی رہنمانشاط باجوہ ایڈووکیٹ، اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد آرائیں اور جنوبی پنجاب کے تمام اضلاعی کے ضلعی صدور میجر محمد اقبال چغتائی، سردار ریاض احمد خان علیانی، چوہدری قمرعباس دھول، احمد حسن فاروقی، پروفیسر جاوید اختر زواری، مہر شعبان ورک، چوہدری عبدالمجید گجر، ظفراقبال کاہلوں، ڈاکٹر محمودالحسن مصطفائی، اشرف جوئیہ ایڈووکیٹ، ملک بشیراحمد اعوان ایڈووکیٹ، نذر نوناری ایڈووکیٹ اور بشیر احمد نے شرکت کی
تبصرہ