عوامی تحریک حیدرآباد نے قائد ڈے پر 67 پاونڈ کا کیک کاٹا
پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 19 فروری کو قائدِ ڈے کی تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی تحریک حیدرآباد کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر تقریبات کا اہتمام روایتی انداز سے کیا جائے گا جبکہ پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کی جانب سے قائد ڈے پر 67 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا جائیگا، بعدازاں قائد ڈے پر 19 فروری 2018ء کو 67 پاونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں قائدین نے شرکت کی۔
تبصرہ