کراچی: عوامی تحریک ضلع ملیر کی ٹریننگ ورکشاپ
پاکستان عوامی تحریک سندھ ملیر کے زیراہتمام شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک ضلع ملیر کے صدر علی اصغر ساریو، جنرل سیکرٹری ضلع ملیر راجہ غلام خالق، آرگنائزر ضلع ملیر فخر زمان، علامہ عطاء الرحمان بٹ و دیگر قائدین اور کارکنان نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی سیاست انسانیت کی خدمت کیلئے ہے۔ کارکنان قائد تحریک کاپیغام امن محبت اور فلاح انسانیت گھر گھر پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپٹ، ظالم جمہوریت کے نام پر دھوکہ دہی کا نظام ہے۔ ہمارے نظام میں ظالم آزاد اور مظلوم جیل میں ہم ایسے نظام کے باغی ہیں جو انصاف نہیں دے سکتا۔ حیرت کی بات ہے دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت کی ایجنسیاں راؤ انوار جیسے قاتل پولیس اہلکار کو گرفتار نہیں کر سکی۔ اب تک لوگوں کے قاتل کی ذمہ دار اہلکار کی عدم گرفتاری کے پیچھے سیاسی مافیا ہے جو اپنے راز چھپانے کیلئے راؤ انوار کو پناہ دئے ہوئے ہے۔ راؤ کامران محمود نے کہا ہم اسی نظام کے باغی ہیں جہاں ہر انسان اور ہر ادارہ سیاہ سفید کا مالک بن چکا ہے لاقانونیت کے عفریت نے ہر چیز کو جکڑ رکھا ہے۔ کارکنان باطل نظام کے خلاف عوامی بیداری شعور کی مہم جاری رکھیں ہم اس ظالمانہ نظام کو ختم کر کے دم لیں گے۔
تبصرہ