PAT کراچی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کیمپ
پاکستان عوامی تحریک کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تحت بہادر آباد چورنگی پر یکجہتی کشمیر کیمپ کا کیا گیا، جس میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ نعیم انصاری، مسعود عثمانی، مرزا جنید علی، ڈاکٹر شہزاد قریشی، آصف اللہ رکھا ، اطہر جاوید صدیقی، محمود میمن، حاجی اقبال میمن، رضوان سعیدی، عدنان رؤف انقلابی، ایاز قریشی، حسنات فریدی، عالم ایڈوکیٹ، الطاف زکی ، علامہ عطاء الرحمان بٹ، حاجی بلال و دیگر قائدین نے بھی کیمپ میں شرکت کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ بھارت 70سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے عالمی وڈیروں کی آنکھیں کیوں بند ہیں۔ شملہ معائدے کے تحت بھارت بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کا پابند تھا مگر انڈیا نے غداری کی ہے اپنے معائدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ کشمیری مسلمان اکیلے نہیں ہر پاکستانی کا دل مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ عالمی برادری کو کشمیر، برما، فلسطین اور افغانسان میں بہتا خون کٹتی لاشیں لٹتی عزتیں نظر کیوں نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی کلبھوشن کے خلاف زبان بند ہے نواز شریف ایک لاکھ کشمیریوں کے قاتلوں کو ساڑیاں بھجتا رہا اور انڈیا میں جا کر اپنی ہی فوج کے خلاف تقریریں کی۔ انڈیا مسلسل پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور جاسوسیاں کر ا رہا ہے جبکہ نواز شریف انڈیا سے اپنا بزنس بڑھاتا رہا عجیب بات ہے پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے اختلاف ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے وزیراعظم دوست تھے۔ کلبھوشن کے خلاف زبان بند ہے نواز شریف نے کشمیریوں کی قربانیوں کے ساتھ غداری کی ہے ۔
عوامی تحریک کے صوبائی صدر مشتاق احمد صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے فیصلہ کے مطابق ہونا چاہیے۔ کشمیر کے مقدر کا فیصلہ کشمیریوں کا حق ہے وہ خودمختا ر رہنا چاہتے ہیں۔ وہ بھارت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ حق خود ارادیت کے ذریعے کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ زبردستی ان پر کوئی فیصلہ مسلط کرنا قابل قبول نہیں۔ بد قسمتی سے ایک صدی ہونے کو ہے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی انسانی حقوق کی پامالی، نہتے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتی ہے۔
تبصرہ