ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سنیئر صحافی حسن نثار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (6 فروری 2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سنیئر صحافی، دانشور، کالم نویس اور تجزیہ کار حسن نثار کی والدہ کے انتقال پر افسوس اور دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری نور اللہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبد الحفیظ چودھری و دیگر رہنماؤں نے بھی حسن نثار کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔


تبصرہ