کراچی: PAT ڈسٹرکٹ ایسٹ کا اجلاس، سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ
پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ ایسٹ کا اہم اجلاس صدر PAT ضلع ایسٹ ایاز قریشی کی صدارت میں جنرل سیکرٹری PAT حسنات احمد کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز قریشی اور حسنات احمد نے کہا راؤ انوار کی عدم گرفتاری پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں عدالتی احکامات کے باوجود نقیب اللہ کا قاتل آزاد ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کو چھپا کر عوام کو قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور کر رہے ہیں۔
پورے ملک میں جاری قتل عام، لٹتی عزتوں سے لگتا ہے یہاں جنگل کا قانون ہے۔ زینب، ایمان فاطمہ، انتظار حسین، مقصود احمد، نقیب اللہ اور عاصمہ قتل کیس کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا PAT ضلع ایسٹ میں سیاسی سرگرمیاں تیز تر کی جائینگی۔ اس سلسلے میں ممبر سازی کیمپ سمیت عوامی رابطہ مہم، بیداری شعور مہم چلانے کا اعلان کیا۔
تبصرہ