پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر مظاہرہ
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر مظاہرہ کراچی پریس کلب پر ہوا، جس کی قیادت عوامی تحریک کراچی کے قائدین نے کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے نعرے لگائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے فیصلہ کے مطابق ہونا چاہیے۔ کشمیر کے مقدر کا فیصلہ کشمیریوں کا حق ہے۔ حق خود ارادیت کے ذریعے کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ زبردستی ان پر کوئی فیصلہ مسلط کرنا قابل قبول نہیں۔ بد قسمتی سے ایک صدی ہونے کو ہے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی انسانی حقوق کی پامالی، نہتے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک مطالبہ کرتی ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم بند کئے جائیں اور کشمیر سے فی الفور قابض فوج کو نکالا جائے۔ عالمی طاقتیں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کردیں۔ پاکستان عوامی تحریک ہمیشہ کی طرح مظلوم کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور ان کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
تبصرہ