عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنماوں کی صحافی سردار صداقت علی کی عیادت
پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، جنرل سیکرٹری عوامی تحریک اسلام آباد راجہ منیر اعجاز نے سینئر صحافی سردار صداقت علی کی مقامی ہسپتال میں عیادت کی، جو روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو گئے تھے۔ عوامی تحریک کے دونوں رہنماوں نے سردار صداقت کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر انہوں نے قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے خصوصی دعائیہ پیغام بھی پہنچایا۔ عوامی تحریک کے رہنماوں نے سردارصداقت کی جلد صحت کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
تبصرہ