کراچی: مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین کا استقبالیہ تقریب سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام استقبالیہ تقریب 4 جنوری 2018ء کو ہوئی۔ جس میں مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پاکستان کو ستر سال میں لیاقت علی خان کے بعد اہل قیادت نہیں ملی۔ حکمرانوں کی نااہلیوں، غلامانہ پالیسیوں، مفاد پرستی، ضمیر فروشی، کرپشن لوٹ مار نے ریاست کو دنیا کے سامنے کمزور کر کے پیش کی۔ پاکستان کو اہل قیادت ملتی تو امریکہ جیسے ملک کو دھمکیاںدینے کی ہمت نہ ہوتی۔ بھکاری حکمرانوں نے دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت کی عزت دائو پر لگا دی ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے غیر ملکی قرضوں سے اپنی تجوریاں بھریں اور ملکی خزانہ ملک و ملت پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی نسلوں کیلئے باہر منتقل کی۔
پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت اور عظیم بہادر فوج رکھنے والا ملک ہے۔ قوم مادر وطن کی حفاظت اور سلامتی کیلئے متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے دھمکیاں دینے والے احمق ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور قوم کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکت۔ اب تک لاکھوں پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بن چکے مگر پھر بھی الزامات پاکستان پر ہی لگانا دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ناکام کرنے کے مترادف ہے۔ امریکہ اپنی افغانستان میں ناکامی کو تسلیم کرنے کے بجائے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔
قاضی زاہد حسین نے مزید کہاجسٹس باقر نجفی رپورٹ کے بعد سانحہ ماڈل ٹائون کے خلاف پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت اور حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ثابت کرتا ہے 14 معصوم شہریوں کے قاتل موجودہ حکمران ہیں۔ قوم کے مطالبے پر شہباز شریف اور رانا ثناء دیگر مرکزی ملزمان مستعفی نہ ہوئے تو قوم پھر استعفی لینے کیلئے خود سڑکوں پر نکلے گی۔ تقریب سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین قیصر اقبال قادری، لیاقت حسین کاظمی، عبدالواحد قاسمانی، اطہر جاوید صدیقی، سید ظفر اقبال، ثاقب نوشاہی، محمود میمن نے بھی خطاب کی۔
تبصرہ