پاکستانی قوم کو ہر پانچ سال بعد تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا جاتا ہے: قاضی زاہد حسین
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے گلشن اقبال میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کو بھکاری اور غلام بنا رکھا ہے۔ دیہات تعلیم صحت اور سڑکوں صاف پانی، روزگار، بجلی، سوئی گیس سے محروم ہیں۔ بے روزگاری، نا انصافی اور ناخواندگی نئی نسل کو چور ڈاکو بننے پر مجبور کر رہی ہے۔ لوگ بنیادی ضروریات سے محروم مظالم کے خلاف نا انصافیوں پر خودکشیاں کر رہے ہیں۔ علاقائی، نسلی، لسانی تعصبات نے ملک کے وجود کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔
پاکستانی قوم کو ہر پانچ سال بعد الیکشن کی صورت میں تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا جاتا ہے پانچ سال تک کرپٹ حکمران قوم کی غربت اور جذبات سے کھیلتے ہیں قوم ایسے حکمرانوں کا اب محاسبہ کرے گی۔ قاضی زاہد حسین نے کہا قوم کو سمجھنا ہو گا ان اصل دشمن یہ کرپٹ نظام ہے جس نے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ قوم کا مقدر بدلنے کیلئے آسمان سے فرشتے نازل نہیں ہونگے خود جدوجہد کرنا ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک ووٹ کیلئے نہیں انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی قائدین اطہر جاوید صدیقی، سید ظفر اقبال، ثاقب نوشاہی، محمود میمن و دیگر مقررین نے بھی کارکنان سے خطاب کیا۔
تبصرہ