عوامی تحریک اور ویمن لیگ چکوال کا سانحہ قصور کیخلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک چکوال اور ویمن ونگ کے زیراہتمام سانحہ قصور کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاجی جلوس اور ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی پریس کلب سے شروع کر تحصیل چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور ویمن ونگ کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام اور بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی جو کہ زینب کے لیے انصاف کے حق میں کتبے اٹھائے ہوئے تھے۔ شرکاء نے زینب کے بیہمانہ قتل کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک چکوال کے جنرل سیکرٹری طاہر محمود اعوان ایڈووکیٹ اور رافعہ عروج ملک نے کہا کہ عوام کو گولی مارنا شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کا وطیرہ ہے۔ زینب کے خون سے انقلاب آئے گا۔ ریلی میں حاجی عبد الغفو ر شیخ، ظہیر مغل حافظ محمد خان جہانگیر حسین سعید شاہ مشہدی، ساجد شاہ ہاشمی، اعجاز اگرال وقار یونس، سید بلال شاہ، ساجد اعوان اور دیگر نے شرکت کی ۔
تبصرہ