عوامی تحریک کراچی سندھ کی کابینہ میں توسیع
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کابینہ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ عوامی تحریک کراچی سندھ کے ترجمان الیاس مغل کے مطابق کابینہ میں حاجی ملک سلیم اور ڈاکٹر شہزاد قریشی کو نائب صدر اور نوجوان سماجی رہنماء رضوان سعیدی کو فنانس سیکرٹری کے طور پر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، صوبائی صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری مشتاق صدیقی سمیت تمام صوبائی قائدین، فورمز کے سربراہان نے نو منتخب قائدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تبصرہ