عوامی تحریک اسلام آباد کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر کو مبارکباد
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر طارق چوہدری اور گورننگ باڈی کو مبارکباد دی گئی ہے۔ عوامی تحریک اسلام آباد کے ترجمان قاضی شفیق اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے نیشنل پریس کلب میں نو منتخب صدر پریس کلب طارق چوہدری سے ملاقات کی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔
قاضی شفیق اور غلام علی خان نے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نوازگنڈاپور کی جانب سے طارق چودھری کو خصوصی تہنیتی پیغام بھی دیا اور الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا یا ہے۔
تبصرہ