17 جنوری تحریک قصاص کا ریلا چور کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کو بہا لے جائے گا: عوامی تحریک کراچی
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدور قیصر اقبال قادری، لیاقت حسین کاظمی، عبدالواحد قاسمانی اور شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ 17 جنوری تحریک قصاص کا ریلا چور کرپٹ اور قاتل حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔ ملک میں قانون کا نہیں جنگل کا راج ہے قوم کی جان مال عزت آبرو کچھ محفوظ نہیں۔ پاکستان کے مسائل کا حل کرپٹ نظام کے خاتمے میں ہے قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ قوم اپنے بچوں کے مستقبل کا تحفظ چاہتی ہے تو 17 جنوری تحریک قصاص کا حصہ بنے۔ جو حکمران قوم کے جان مال عزت آبرو کا تحفظ نہیں کر سکتے تو انھیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
کرپٹ حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک و ملت کو دائو پر لگا دیا ہے قوم ظالم درندوں کے رحم و کرم پر ہے۔ قوم کی بیٹیاں سر عام لٹ رہیں ہیں حکمران تحففظ دینے کے بجائے مذاق اڑا رہے ہیں۔ انصاف مانگنے والوں کو گولیاں مار دی جاتیں ہیں۔ ریاستی پولیس حکمرانوں کے ذاتی مفادات کیلئے استعمال ہو رہی ہے۔ ادارے تباہ ہو چکے ہیں موجودہ حکومت اقتدار میں رہی تو ملک تباہی سے دو چار ہو جائے گا۔ قائدین نے کراچی کی عوام سے اپیل کی وہ ظالم حکمرانوں کے خلاف ہونے والے احتجاج کیلئے اپنے آپکو ذہنی طور پر تیار رکھے۔
تبصرہ