عمران خان آج (منگل) ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج 26 دسمبر (منگل) عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن، باقر نجفی رپورٹ، ملکی سیاسی حالات اور دو طرفہ پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہا کہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنماؤں چوہدری شجاعت، چودھری پرویز الہی، سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، خرم نواز گنڈا پور نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بھی منصورہ میں ملاقات کی اور انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔


تبصرہ