کوئی طاقت ڈاکٹر طاہرالقادری کو استعمال کر سکتی ہے اور نہ قصاص کے مطالبے سے ہٹا سکتی ہے : عوامی تحریک
ہم انصاف مانگ رہے ہیں جس کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ شہباز حکومت ہے : خرم نواز گنڈا پور
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں
جانتے ہیں 100 لوگوں کو گولیاں مارنے والے کسی حد تک گر سکتے ہیں مگر ڈرنے، ہٹنے والے نہیں
حکمرانوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف پراپیگنڈہ مہم چلانے کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے
31 دسمبر سے پہلے ہی قاتل مستعفیٰ ہو کر انصاف کا راستہ چھوڑ دیں، سیکرٹری جنرل PAT

لاہور (24 دسمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی طاقت ڈاکٹر طاہرالقادری کو استعمال کر سکتی ہے اور نہ قصاص کے مطالبے سے ہٹا سکتی ہے۔ انصاف ملا ہوتا تو احتجاج نہ کر رہے ہوتے۔ ہم انصاف مانگ رہے ہیں جس کے راست کی سب سے بڑی رکاوٹ پنجاب کی قاتل حکومت ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو گولیاں مارنے والے کسی حد تک گر سکتے ہیں مگر ڈرنے، ہٹنے والے نہیں۔ حکمرانوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف پراپیگنڈہ مہم چلانے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے۔ 31 دسمبر سے پہلے ہی قاتل مستعفیٰ ہو کر انصاف کا راستہ چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ آنے کے بعد استعفے نہیں قاتل حکمرانوں کو ڈوب مرنا چاہیے تھا۔ 10 کروڑ آبادی والے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ اپنے ہی شہریوں کے قتل کا ملزم پایا گیا ہے۔ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کی حیثیت عدالتی فیصلے جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکمران کسی قانونی، اخلاقی روایات پر یقین نہیں رکھتے، ہم بھی جانتے ہیں کہ یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کے بعد نئے حقائق سامنے آئے ہیں اس لئے سانحہ کی نئی تفتیش ناگزیر ہے۔ سانحہ کی غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل اور تفتیش کیلئے قاتل حکمرانوں کا استعفی ضروری ہے، ورنہ جس طرح انہوں نے ذاتی ملازموں کی جے آئی ٹی سے پسندیدہ فیصلے لئے ہیں انکے ہوتے ہوئے جو جے آئی ٹی بھی بنے گی یہ اسے اپنے حق کیلئے بزور طاقت استعمال کریں گے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔


تبصرہ