سربراہ عوامی تحریک اور عمران خان کے درمیان حصول انصاف کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا: ترجمان عوامی تحریک
لاہور (19 دسمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے درمیان ٹیلی فون پر تبادلہ خیال ہوا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے دونوں رہنماؤں نے گفتگو کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک کی طرف سے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔ حصول انصاف کی جدوجہد میں تحریک انصاف اول روز سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے ساتھ ہے، مشاورت کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔


تبصرہ