سردار عتیق احمد خان ڈاکٹر طاہرالقادری سے کل ملاقات کریں گے

لاہور (19 دسمبر 2017) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، سربراہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر سے 15 رکنی وفد بدھ کو سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرے گا، ملاقات میں باقر نجفی کمیشن رپورٹ، سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ ملکی سیاسی حالات پر گفتگو ہوگی۔ وفد میں ممبران آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سابق وزراء اور مسلم کانفرنس کے سینئر راہنما شامل ہوں گے۔ ملاقات کے بعد عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور سردار عتیق احمد خان میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔


تبصرہ