تاجر برادری سول سائٹی کا شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے تحریک میں شامل ہونے کا اعلان
حصول انصاف کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جب آواز دیں گے ساتھ کھڑے ہوں گے
اجلاس سے عبداللہ ملک، غلام محی الدین دیوان، عنصر ظہور بٹ، شیخ منیر، نذیر چوہان، طارق فیروز
ہمایوں مہر، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، روبینہ وٹو، آمنہ الفت، پروین سکندر گل، بریگیڈیئر (ر) فاروق حمید
فاطمہ ملہی، نجمی سلیم سندھو، شفیق رضا قادری، کاشف ادیب جاودانی، شبیر سیال کا خطاب
حاجی محمد اسحاق، الطاف رندھاوا، شہزاد رسول، ساجد بھٹی، عبدالحفیظ چودھری، جواد حامد، شہزاد رسول، حفیظ الرحمن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا

لاہور (19 دسمبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر صدارت تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندہ اجلاس میں شریک تاجروں، وکلاء اور سول سوسائٹی کے عہدیداروں نے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں حصول انصاف کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کیلئے دامے، درمے، سخنے ہر اعتبار سے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری جب کہیں گے جب بلائیں گے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن اسلام اور انسانیت کیلئے حاصل کیے گئے ملک کے چہرے پر بدنما داغ ہے جو قاتلوں کو عبرتناک سزائیں دینے سے دھلے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کے علمبردار عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن صرف عوامی تحریک کے کارکن نہیں وہ پاکستان کے شہری تھے، انہیں انصاف دلوانا پاکستان کے ہر شہری پر واجب ہیں، سینئر کالم نویس سلمان عابد نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد کا ثمر ہے، انہوں نے طاقتوروں کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، انشاء اللہ آخری فتح مظلوموں کی ہو گی، رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے کارکنان شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ کھڑے ہیں اور مکمل انصاف تک کھڑے رہیں گے۔
پاکستان قاتلوں کا نہیں مظلوموں اور کمزوروں کا نگہبان اور محافظ ہے۔ پاکستان مزدور محاذ کے رہنماء محمد اسلم نے کہا کہ انصاف کی جنگ مظلوم جیتیں گے۔ آزاد جموں کشمیر کے رکن اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں جو ظلم ہوا اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی، ظالموں اور قاتلوں کو سزا بھی مثالی ملنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے پرعزم اور باہمت کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عنصر ظہور بٹ نے کہا کہ اسلام کمزوروں کو تحفظ دینے کیلئے آیا، کمزوروں پر ظلم کرنے والوں کا محاسبہ نہ کیا گیا تو قیامت کے دن سوال کیا جائیگا۔ ہمایوں مہر نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں جو ظلم ہوا اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی، ظالم کسی رعایت کے مستحق نہیں، روبینہ وٹو نے کہا کہ میرے والد میاں منظور احمد وٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی پہلے دن سے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔
صدر قومی تاجر اتحاد نذیر چوہان نے کہا کہ تاجر برادری انصاف کی جنگ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہے، صدر انجمن تاجران لاہور طارق فیروز نے کہا کہ انصاف کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کمزوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم ہوا تھا، قتل و غارت گری ناقابل قبول ہے، انجمن مزراعین کے رہنما وزیر احمد ساہو نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کمزوروں کے وکیل ہیں، اسی لیے منہ زوروں کے ہر وقت پسینے بہتے رہتے ہیں۔ فاطمہ ملہی نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی بدترین توہین ہے، 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں انسانیت کو ذبح کیا گیا، اس ظلم کا ازالہ ہونا چاہیے۔
اجلاس سے چودھری افضل گجر، پطرس برکت، بلائنڈایسوسی ایشن کے رہنما محمد الیاس، پاکستان اتحاد کے خالد کھوکھر، ڈاکٹر محمد احسن، بریگیڈیئر (ر) فاروق حمید، شیخ منیر، نجمی سلیم سندھو، شفیق رضا قادری، کاشف ادیب جاودانی، شبیر سیال، امجد شاہین بٹ، ہارون غوری، حاجی لیاقت، شیخ ریحان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ حاجی محمد اسحاق، الطاف رندھاوا، شہزاد رسول، ساجد بھٹی، عبدالحفیظ چودھری، جواد حامد، شہزاد رسول، حفیظ الرحمن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔



تبصرہ