عوامی تاجر اتحاد کا ماڈ ل ٹاؤن شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے اجلاس 19 دسمبر کو ہو گا
ڈاکٹر طاہر القادری صدارت کرینگے، سول سوسائٹی اور تاجر رہنما شرکت کریں گے
لاہور (16 دسمبر 2017) عوامی تاجر اتحاد کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین عوامی تحریک اتحاد حاجی محمد اسحاق نے کی، اجلاس میں عوامی تحریک اتحاد کے مرکزی صوبائی و ضلعی عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے اجلاس 19 دسمبر (منگل) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد کیا جائیگا۔ اجلاس کی صدارت عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کرینگے۔ اجلاس میں تاجررہنم، کاروباری شخصیات، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے اہم تاجر رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت دے دی گئی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد اسحاق نے کہا کہ ہمیں اپنے شہید بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے ایسے جانثار کارکن کسی ماں نے پیدا نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل قاتلوں نے رزق حلال کمانے والے ان شہداء کے بچوں کو خریدنے کی کئی بار کوشش کی، کروڑوں کی پیشکش کی لیکن شہداء کے ان عظیم لواحقین نے ہمیشہ قاتلوں کی پیشکش پر پاؤں کی ٹھوکر مار دی۔ حاجی محمد اسحاق نے کہا کہ قاتل جلد کیفر کردار تک پہنچیں گے اور اپنے ہر ظلم کا حساب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ 19 دسمبر کو پاکستان کی تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے رہنما شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کرینگے۔ اجلاس میں صدر عوامی تحریک اتحاد حافظ غلام فرید، جنرل سیکرٹری عوامی تاجر اتحاد الطاف رندھاوا، شہزاد رسول، شیخ آفتاب، شہزاد خان، میاں طاہر یعقوب، شاہد لطیف، حافظ صفدر علی، حفیظ الرحمن خان و دیگر موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام فرید نے کہا کہ 19 دسمبر کے اجلاس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، تاجر برادری، سول سوسائٹی اوراہم سماجی شخصیات کو دعوت دینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک ہونے کے بعد قاتلوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے، انصاف کے حصول کیلئے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے عظیم مقصد کیلئے جانیں قربان کیں۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عوامی تاجر اتحاد الطاف رندھاوا نے کہاکہ پورے ملک کی تاجر برادری سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہے۔ 19 دسمبر کے اجلاس میں تاجر برادری عوامی تحریک کے شہید کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی اور یہ پیغام دے گی کہ قاتل کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے۔ شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا۔
تبصرہ