اطلاع ہے کہ نواز شریف نے 15 ارب روپے میں جاتی امراء کی 3000 کینال کی جائیداد فروخت کردی
اس وقت حکومت نے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور (18 نومبر 2017) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ نواز شریف نے 15ارب روپے میں جاتی امراء کی 3000 کینال کی جائیداد فروخت کر دی ہے اور فروخت شدہ جائیداد کی رقم لندن میں وصول کی جائے گی۔ اس خاندان نے بھاگنے کا مکمل بندوبست کرلیا ہے ،اس وقت حکومت نے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ ان کے کاروبار اور جائیدادیں اور اولادیں پہلے ہی بیرون ملک تھیں اور اپنی آخری جائیداد بھی انہوں نے فروخت کر دی۔ اب قوم نیب سے کہہ رہی ہے کہ اس لٹیرے خاندان کو روک سکتے ہو تو روک لو۔انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مشکلات کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ شریف برادران اس قدر چالاک اور درندے ہیں خدا جانے انہوں نے یہ چالاکی اور درندگی کہاں سے سیکھی ہے؟
یہ اتنے درندے ہیں کہ آج فرعون بھی ہوتا تو ان کا کردار دیکھ کر شرماتا۔ آج یزید بھی ہوتا تو ان کا کردار دیکھ کر شرماتا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے ساڑھے تین سال ہم کس کرب اور تکلیف سے گزرے بیان کرنا مشکل ہے۔ میری توجہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف اور قصاص پر ہے۔ان کے ہاں قانون، انسانیت، عدالت نام کی کوئی چیز نہیں اور لوگوں کو ان کے کردار کا اندازہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہمارے ڈیڑھ ہزار ارکنان پر جھوٹے مقدمات درج تھے۔ انہوں نے پورے پنجاب کے اضلاع سے ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو پکڑ لیا اور گھروں سے اٹھا لیا پھر اُن پر جھوٹی FIR بنا کر بند کردیا ۔ کئی لوگ تاریخیں اور جرمانے بھگت کر بری ہوئے ہیں اور کچھ لوگ ابھی تک تاریخیں بھگت رہے ہیں۔


تبصرہ