عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام یوم اقبال پر سیمینار
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے زیر اہتمام 9 نومبر 2017ء کو اقبال ڈے کے موقع پر سیمینار ’’اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان‘‘ منعقد ہوا، جس کی صدارت PAT کراچی کے صدر مشتاق صدیقی نے کی۔ انہوں نے کہا آج کے پاکستان کی حالت کو دیکھ کر اقبال کی روح تڑپ رہی ہو گی۔ نا اہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج اس مقام پر کھڑا ہے۔ آج کا پاکستان اقبال کے خوابوں کی تعبیر سے کوسوں دور کھڑا ہے۔ انھوں نے کہا ڈاکٹر طاہر القادری اقبال کے خواب کی تکمیل کریں گے۔
PAT کراچی کے جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر اقبال اور ڈاکٹر طاہر القادری جیسی شخصیات صدیوں بعد نصیب ہوتی ہیں۔ اقبال کے ایسے وقت میں آنکھ کھولی جب پورا عالم اسلام طاغوتی قوتوں کے زیر تسلط تھا۔ ہر مسلمان بے توقیری کی زندگی گزار رہا تھا ہندوستان کا مسلمان یہ بھول ہی چکا تھا وہ کبھی آزاد بھی تھا۔ ایسے میں اقبال نے قوم کا حوصلہ بڑھایا اور مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی علامہ اقبال نے مسلمانان ہند میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا جسکی وجہ سے آج ہم آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔
PAT کے سابق آرگنائزر اطہر جاوید صدیقی نے کہا اقبال ان نعمتوں کا تسلسل تھے جو اللہ تعالیٰ نے خوش نصیب اقوام کو عطا کیں۔ اقبال عظیم سیاست داں تھے کاش کرپٹ حکمرانوں نے اقبال کی زندگی اور کردار کو پڑھ کر عمل کیا ہوتا آج کے پاکستان کا نام دنیا میں رسوا نہ ہو رہا ہوتا۔ سیمینار سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین لیاقت حسین کاظمی، عبد الواحد قاسمانی، خان محمد بلوچ، عدنان رؤف انقلابی، عتیق احمد چشتی، عبد القادر لوہار، بشیر کان مروت، راؤ طیب، شہزاد میرٹھی نے بھی خطاب کیا۔
تبصرہ