عوامی تحریک ملتان کا اسٹیل ملز ایمپلائز یونین کے ٹرین مارچ کا استقبال
پاکستان عوامی تحریک ضلع ملتان کی طرف سے ملتان ریلوے اسٹیشن پر اسٹیل ملز امپلائز یونین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرکاء ٹرین مارچ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک ملتان کے صدر میجر محمد اقبال چغتائی، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن یاسر ارشاد، کنوینئر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نعیم الحق، مرزا مقصود، راؤ عبدالوحید، دھنی بخش سمو، طاہر محمود انجم، شاہد شاہ ہاشمی، کامران چغتائی اور دیگر بھی موجود تھے۔
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سیکرٹری راؤ محمد عارف رضوی نے ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کے تمام قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جس کی ایک واضح مثال پاکستان سٹیل ملز ہے۔ پاکستان ریلوے، پی آئی اے کی طرح پاکستان سٹیل بھی ایک منافع بخش ادارہ تھا مگر نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ان قومی اثاثوں کو اپنی نااہلی کی بھینٹ چڑھا دیا، جبکہ ملازمین کا بری طرح استحصال کیا جارہا ہے۔ وہ ملتان ریلوے اسٹیشن پرپاکستان سٹیل ملز ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کراچی تا اسلام آباد ٹرین مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔
راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سٹیل ملز ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔ اگر پاکستان سٹیل ملز کو بحال نہ کیا گیا اور ملازمین کے واجبات ادا نہ کئے گئے تو پاکستان عوامی تحریک احتجاج میں شریک ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب سرمایہ دار اور جاگیردار اپنے مفادات کیلئے متحد ہوسکتے ہیں تو پھر مزدور، کسان اور مظلوم طبقات کیوں متحد نہیں ہوسکتے۔
تبصرہ